کسی سکول میں انسپکٹر صاحب معائنے کے لئے آئے ہوئے تھے برابر والے کمرے سے مسلسل شور کی آواز آرہی تھی۔ تنگ آکر انسپکٹر صاحب کلاس میں آگئے اور لڑکوں کو خوب ڈانٹا لڑکے خاموش ہو گئے ۔
مگر انسپکٹر صاحب ایک لمبے سے لڑکے کو کان سے پکڑ کر اپنے کمرے میں لے گئے اور کہا۔ ”تم دیوار کی طرف منہ کر کے خاموشی سے کھڑے رہو۔“ دس منٹ بعد ایک چھوٹا سا لڑکا آیا اور کہا۔ ”جناب! ہمارے ماسٹر صاحب کب تک یہاں کھڑے رہیں گے۔