شوہر اور بیوی کو بذریعہ ڈاک کسی فلم کے دو ٹکٹ ملے۔ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی تحریر نہیں تھی۔ یہاں تک کہ بھیجنے والے کا نام بھی نہیں تھا۔ شوہر اور بیوی کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔
شوہر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ اس کے کسی دوست نے بھیجے ہیں جبکہ سہیلی کا اصرار تھا کہ یہ ٹکٹ اس کی کسی سہیلی نے بھیجے ہیں۔ آخر دونوں نے قلمی دیکھی۔ واپسی پر گھر کا تمام قیمتی سامان غائب تھا اور ایک کاغذ پر لکھا تھا۔ ”فلم دیکھنے کا شکریہ۔“
