Book a Call

Edit Template

پریوں کی ملکہ کا دربار 

پرستان میں پریوں کی ملکہ کا دربار سجا تھا․․․․․خوبصورت پریاں رنگ برنگے پیراہن لہراتی باادب گھوم رہی تھیں ملکہ ست رنگی لباس پہنے ،سر پر پھولوں کا تاج سجائے صندل کی لکڑی سے بنے اپنے تخت پر بیٹھی تھی اور فخر سے اپنے دربار میں گھومتی پریوں کو دیکھ رہی تھی جو تتلیوں کی طرح ہلکی پھلکی تھیں اور اِدھر اُدھر اڑتی پھر رہی تھیں۔
یہ دربار ہر روز صبح شام لگتا تھا جس میں تمام پریاں اکٹھی ہوا کرتی تھیں۔صبح کو اکٹھی ہو کر وہ سارا دن کئے جانے والے کاموں اور تفریحات کے منصوبے بناتی تھیں اور شام کو مل کر سارا دن کی رودادایک دوسرے کو سنایا کرتی تھیں،اس طرح ملکہ کے سامنے ان سب کی حاضری بھی لگ جایا کرتی تھی کہ آیا تمام پریاں محل میں موجود ہیں یا نہیں۔
سبزپری جو ملکہ کی کنیز خاص اور مشیر بھی تھی وہ ہمیشہ ملکہ کی دائیں بائیں با آدب اور ہوشیار کھڑی رہتی تھی،ملکہ کا اشارہ پاتے ہی حکم بجالاتی تھی۔سبز پری کی یہی عادتیں تھیں جو ملکہ کو بہت بھاتی تھیں اور وہ کسی بھی پل اس کو اپنی نظروں سے دور ہونے نہیں دیتی تھی۔
یوں تو سبھی پریوں کے پر سفید ہوتے تھے براق کی طرح بالکل سفید،لیکن ملکہ کے پروں پر مور پنکھ کی طرح سنہری دائرے پڑے ہوتے تھے،یہ سنہری دائرے نسل درنسل چلتے تھے۔ملکہ تو ایک ہی شہزادی کو بننا ہوتا تھا لیکن یہ سنہری دائر ے جس کے پروں پر بھی ہوں وہ اس بات کی علامت ہوتے تھے کہ اس پری کا تعلق بھی شاہی خاندان سے ہے ۔اسی طرح جس پری زاد کے پروں پر سنہری دائرے ہوں وہ بادشاہ بنتا تھا یا شاہی خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔
سبز پری کے پروں پر بھی ہلکے ہلکے سنہری دائرے تھے جو اس بات کی علامت تھے کہ اس کا تعلق بھی شاہی خاندان سے تھا شاید اس لیے وہ ملکہ کو بہت عزیز تھی اور وہ سبزپری کو اپنی اولادکی طرح چاہتی تھی۔
اب سوچنے کی بات تھی کہ اگر سبز پری کے پروں پر بھی سنہری نشان تھے تو اس کو ملکہ نے اپنے برابر مقام کیوں نہ دیا․․․․آخر اس میں بھی تو شاہی خون تھا،پھر اس کا درجہ کنیزکا کیوں تھا․․․․․․؟
اس کی سب سے بڑی وجہ شہزادی سفید پری کا حسد تھا،جو ملکہ کی بیٹی اور مستقبل کی ملکہ تھی ،کیونکہ ملکہ کا کوئی بیٹا نہ تھا،ایک ہی بیٹا تھا جو کچھ سال پہلے لا پتہ ہو گیا تھا۔سبز پری ناصرف سفید پری سے زیادہ خوبصورت تھی بلکہ وہ انتہائی ذہین اور سگھڑ بھی تھی،معاملہ فہم اور انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال تھی ،بے حد فرمانبرداری اور خوش مزاج بھی تھی سب کی مدد کرتی تھی ،غرضیکہ وہ ایسے لاجواب کردار کی مالک تھی کہ ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنا لیتی تھی۔سب لوگ اس کو ”اچھی پری“کے نام سے بلاتے تھے،پھر بھی اس کا مقام ایک کنیز کا تھا۔
سفید پری گوکہ مستقبل کی ملکہ تھی مگرزمانے کی ساتھ چلنے والی اس میں کوئی بھی خوبی اور صلاحیت نہ تھی سوائے اس کے کہ وہ شہزادی تھی ملکہ کی بیٹی تھی اور دادی پری کی سر چڑھی تھی۔پریوں کے یہاں یہ بات قابل اعتراض سمجھی جاتی تھی کہ کسی پری زاد یا پری زادی میں کوئی بھی گن نہ ہو چاہئے وہ شہزادہ یا شہزادی ہی کیوں نہ ہو۔پھر نہ جانے کیوں ملکہ نے ابھی تک شہزادی کے ساتھ اتنی رعایت برتی ہوئی تھی۔سفیدپری کو صرف دوہی کام آتے تھے․․․․․
سونا اور کھانا وہ اٹھتے ہی سب پر غصہ کرتی تھی اور کھانا کھاتے وقت تو سب سے زیادہ غصہ کرتی تھی کیونکہ اس کو کوئی کھانا پسند ہی نہیں آتا تھا ۔اس کو اپنے محل کا سادہ ماحول بھی پسند نہیں تھا،اس کو اپنا سفید لباس تک پسندنہ تھا․․․․․مگر کیا تھا کہ وہ خود سے کچھ کرنا بھی نہیں چاہتی تھی ،بے حد سست اور کام چور تھی۔اس کے پھوہڑپن کا سب سے بڑا ثبوت یہ تھاکہ وہ ابھی تک سفید پری ہی کہلاتی تھی ۔یعنی کہ جوان ہو جانے کے باوجود وہ اپنے لباس کو رنگ نہیں پائی تھی۔پریوں کی یہ ریت تھی کہ پیدا ہوتے ہی سب بچوں کو نہایت نفیس ریشم سے تیار کیا گیا سفید لباس پہنا دیا جاتا تھا وہ لباس بے حد نفیس اور ہلکا پھلکا ہوتا تھا تاکہ ان کواڑنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔عام طور پر بوڑھی پریاں ریشم اور سنیل کی روئی سے پہننے اور دیگر استعمال کے لئے کپڑا تیار کرتی تھیں پھر اس کو باریک کانٹوں کی سوئی سے سیتی تھیں۔
لیکن بڑے ہو کر ہر پری زادی کو اپنا لباس خودرنگنا ہوتا تھا اور وہ جس رنگ میں بھی اپنے لباس کو رنگ لیتی تھی وہی اس کا نام پڑجاتا تھا،کیونکہ رنگ کردار اور عادتوں کی عکاسی کرتے ہیں وہ خود اپنی بچیوں کے نام کچھ بھی رکھتے ہوں لیکن جب پری اپنا لباس رنگ لیتی تھی تو اس کا نام اسی رنگ سے منسوب ہو جاتا تھا ۔ضروری نہیں تھا کہ ہر کوئی بہت اچھا رنگ تیار کرے ،بس جس سے جیسا بھی رنگ بن جاتا تھا وہی اس کی علامت بن جاتا تھا۔لباس رنگنے کے لئے رنگ وہ اپنی پسند کے پھولوں اور پودوں سے یا جس چیز کو بھی وہ پسند کریں اس سے تیار کرتی تھیں۔اس سے ان کے سگھڑپن کا پتا چلتا تھا حتیٰ کہ ملکہ بھی اپنا لباس خود رنگتی تھی لیکن اس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا تھا کہ وہ اپنے لباس میں ایک سے زیادہ جتنے چاہے رنگ استعمال کر سکتی تھی بلاشبہ اس میں محنت تو زیادہ لگتی تھی لیکن یہ بھی ملکہ کے عام پریوں سے زیادہ سگھڑہونے کی دلیل تھی۔
پری زادے لباس رنگنے کی شرط سے آزاد ہوتے تھے کیونکہ ان کو اپنے ہنر دوسرے کاموں میں دکھانے ہوتے تھے وہ سفید لباس ہی پہنتے تھے جو ان کے مرد ہونے کی دلیل بھی تھا۔دس سال تک تو پری زادے اپنی ماں کی زیر نگرانی رہتے تھے لیکن دس سال کا ہوتے ہی ان کو الگ محل میں بھیج دیا جاتا تھا پھر وہ بادشاہ کی نگرانی میں چلے جاتے تھے جہاں زندگی گزارنے سے متعلق مختلف ہنر سیکھتے تھے ان کو بلا ضرورت اور بغیر اجازت زنانے محل میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔
پریاں فطر تاً بہت نیک صلح پسند اور سادہ مزاج ہوتی تھیں ،اسی طرح ان کا محل بھی بہت سادہ تھا ،اتنا سادہ کہ ہم انسان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔سب سے اونچے پہاڑوں کی سب سے اونچی چوٹی پر واقع پرستان میں ان کا یہ محل تھاجہاں کسی اور ذی روح کا نام ونشان بھی نہ تھا۔بادل بھی بہت نیچے رہ گئے تھے کبھی کبھی کچھ بادل ہوا کے زور سے اوپر بھی آجایا کرتے تھے ۔یہ لوگ الگ الگ گھر بنانے کی بجائے ایک ہی محل میں سب مل جل کر اپنے بادشاہ اور ملکہ کی زیر نگرانی رہتے تھے زنانہ اور مردانہ محل الگ الگ تھے ۔سفر کے لئے شاہی افراد کے پاس تو براق تھے۔(پروں والے گھوڑے)اور ․․․․جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

From breathtaking landscapes to the smallest creatures, we celebrate the diversity and magnificence of our planet. Through our carefully curated content, we aim to educate.

Features

Most Recent Posts

  • All Post
  • Ahmed recipes
  • Arslan GREEN
  • Arslan masala
  • Arslan noodle
  • Arslan shawrama
  • Arslan SPICY
  • ARSLANPIZZA
  • Beef Pizza
  • Breakfast Cake
  • Breakfast Omelete
  • Breakfast Pizza
  • Breakfast.f
  • Burger Recipes
  • Caprese Pizza
  • Carrot Cake
  • Chocolate Hazelnut Cake
  • Chocolate Icecream Cake
  • Chocolate Truffle Cake
  • Cup Cake
  • Dessert
  • Diet For You
  • Drinks
  • Easy Chocolate Cake
  • Flatbread(Roti,Paratha):
  • Flourless Chocolate Cake
  • Frieese Recipes
  • Hassan Bars
  • Hassan Burger
  • Hassan chocolate cake
  • Hassan Chocolate Cookies
  • Hassan Chocolate popcorn
  • Hassan Drinks
  • Hassan Ice Cream
  • Hassan muffins
  • Hassan Smoothie
  • Hawaiian Pizza
  • Lemon Drizzle Cake
  • Meals
  • Omelete Recipes
  • Orange Cream Cake
  • Others
  • Pepperoni Pizza
  • Popular Cake
  • Raspberry Cream Cake
  • Recipes
  • recipies arslan
  • Refreshings Foods
  • Roll Recipes
  • Salad Recipes
  • Sandwich ======================
  • Sandwich Recipes
  • Sandwich Recipes=
  • Shawarma Recipes
  • Sponge Cake
  • Starters
  • Toast Recipes
  • Top Cake
  • Umair cakes
  • Umair Chocolate Cake
  • Umair Cookies
  • umair jokes
  • umair muffins
  • umair paheliyan
  • umair pizza
  • umair popcorn
  • umair shake
  • umair stories
  • uncategorized
  • Veggie Pizza
  • White Chocolate Cake
    •   Back
    • 1. Brownies Recipes
    • 2. Cake Recipes
    • 3. Cookies Recipes
    • 4. Cupcakes Recepies
    • 5. Custards Recipes
    • 6. Ice Cream Recepies
    •   Back
    • 1. Mediterranean Diet
    • 2. Low-Carb Diet
    • 3. Diabetic Diet
    • 4. Vegan Diet
    • 5. Paleo Diet
    •   Back
    • 1. Perfect Meals
    • 2. Quick And Easy
    • 3. Celebrations Specials
    • 4. Comfort Foods
    •   Back
    • 1.Break fast recipes
    • 2.Appetizer
    • 1.Breakfast
    •   Back
    • Milk Chocolate Bars
    • Almond Chocolate Bars
    • Peanut Butter Chocolate Bars
    •   Back
    • Aloo Paratha
    • Egg Paratha
    • Chicken Paratha
    • Sweet Paratha
    • Cheese Paratha
    • Pizza Paratha
    • Mixed Vegetables Paratha
    •   Back
    • Strawberry Banana Smoothies
    • Mango Pineapple Smoothies
    • Green Detox Smoothies
    • Peanut Butter Banana Smoothies
    • Chocolate Protein Smoothies
    • Blueberry Almond Smoothies
    • Orange Creamsicle Smoothies
    • Apple Cinnamon Smoothies
    • Easy Coffee Smoothies
    • Watermelon Mint Smoothies
    • Cherry Vanilla Smoothies
    •   Back
    • Red Velvet Cupcake
    • Vanilla Cupcake
    • Chocolate Cupcake
    • Oreo Cupcake
    • Lemon Cupcake
    • Apple Pie Cupcake
    • chocolate cupcake
    •   Back
    • Ricotta Breakfast Cake
    • Apricot Coffee Cake
    • Oatmeal Breakfast Cake
    • Maple Pecan Cake
    • Orange Pound Cake
    • Lemon Yogurt Cake
    •   Back
    • Double Chocolate Muffins
    • Banana Chocolate Chip Muffins
    • Hazelnut Chocolate Muffins
    • Chocolate Coffee Muffins
    • Chocolate Coconut Muffins
    •   Back
    • Green Smoothies
    • Orange Smoothie
    • Banana Smoothies
    • Mango Smoothies
    • Breakfast Smoothies
    • Chocolate Smoothies
    • Coffee Smoothies
    • Tea Smoothies
    •   Back
    • Barbecue Chicken
    • Chicken Qorma
    • Chicken Tikka
    • Chicken Biryani
    •   Back
    • Veggie Burger
    • Turkey Burger
    • Barbique Burger
    • Breakfast Egg Burger
    • Mushrooms Burger
    • Fish Burger
    • Spicy Burger
    • Chicken Burger
    •   Back
    • Chicken Burger
    • Fish Burger
    • BBQ Burger
    • Lamb Burger
    • Turkey Burger
    • Bison Burger
    • Falafel Burger
    • Egg Burger
    • Pizza Burger
    • Cheese Burger
    • Veggie Burger
    •   Back
    • Cheese Pizza
    • Chicken Pizza
    • Italian Pizza
    • BBQ Pizza
    •   Back
    • Chicken Shawarma
    • Chees Shawarma
    • Beef Shawarma
    • Veggie Shawarma
    •   Back
    • Cheese Cake
    • Marble Cake
    • Layer Cake
    • Birthday Cake
    •   Back
    • Donuts
    • Cookies
    • Biscuit Cake
    • Pies
    •   Back
    • Double Chocolate Cake
    • Black Forest Cake
    • Chocolate Mousse Cake
    • Chocolate Cupcake
    •   Back
    • Cheese Cake
    • Blueberry Cake
    • Cup cake
    • Pound Cake
    • Spice Cake
    • Chocolate Cake
    • Bunt Cake
    • Ice Cream Cake
    •   Back
    • Mango Pineapple Smoothie
    • Chocolate Almond Smoothie
    • Peanut Butter Banana Smoothie
    • Raspberry Coconut Smoothie
    • Blueberry Spinach Smoothie
    • Coffee Smoothie
    • Tropical Smoothie
    • Oatmeal Breakfast Smoothie
    • Protein Smoothie
    • Lemon Smoothie
    •   Back
    • Bread Roll
    • Spring Roll
    • Egg Roll
    • Seed Roll
    •   Back
    • Classic Omelete
    • Veggie Omelete
    • Seafood Omelete
    • Spicy Omelete
    • Cheese Omelete
    • Breakfast Omelete
    •   Back
    • Meatball Sandwich
    • Chicken Sandwich
    • Panini Sandwich
    • Breakfast Sandwich
    • International Sandwich
    • Eggwhite Sandwich
    •   Back
    • Brunch Toast
    • Healthy Toast
    • Spicy Toast
    • Sweet Toast
    •   Back
    • Fruit Cake
    • Sponge Cake
    • Chocolate Cake
    • Carrot Cake
    • Bundt Cake
    • Icecream Cake
    •   Back
    • Zinger Burger
    • Chees Burger
    • Chicken Burger
    • English Burger
    •   Back
    • Cheese Burger
    • Chicken Burger
    • English Burger
    • Veggie Burger
    •   Back
    • Cheese Fries
    • Nacho Fries
    • Potato Fries
    • French Fries
    •   Back
    • Chicken pizza
    • Homemade pizza
    • Italian pizza
    • veggie pizza
    • Hawaiian Pizza
    •   Back
    • Chicken Sandwich
    • Egg Sandwich
    • veggie Sandwich
    • Club sandwich
    •   Back
    • Vegetable Sandwich
    • Egg Sandwich
    • Chicken Sandwich
    • Seafood Sandwich
    •   Back
    • Cheese Shawarma
    • Chicken Shawarma
    • Veggie Shawarma
    •   Back
    • English Noodle
    • Chinese Noodles
    • Simple Noodle
    •   Back
    • Chocolate Cookies
    • Chip Cookies
    •   Back
    • Chocolate Pistachio Ice Cream
    • Chocolate Almond Ice Cream
    • Chocolate Kulfi Ice Cream
    • Chocolate Vanilla Ice Cream
    •   Back
    • White Chocolate Popcorn
    • Chocolate Drizzle Popcorn
    • Chocolate Caramel Popcorn
    • Chocolate Almond Popcorn
    •   Back
    • Chocolate chip Cookies
    • Chocolate Crinkle Cookies
    • Nutella Stuffed Cookies
    • Chocolate Brownie Cookies
    •   Back
    • One Bowl Chocolate
    • German Chocolate
    • Chocolate Cupcakes
    • Vegan Chocolate cake
    •   Back
    • Chocolate Muffins
    • Pumpkin Muffins
    • Fruite Muffins
    •   Back
    • Chocolate Popcorn
    • White Popcorn
    •   Back
    • Chocolate Shake
    • Healthy Shake
    •   Back
    • Protein Salad
    • Fruit Salad
    • Vegetable Salad
    • Cobb Salad
    •   Back
    • Tea
    • Shakes
    • Coffee
    • Lemon Soda
    •   Back
    • Greek Pizza
    • veggie pizza
    • Roman Pizza
    • Italian Pizza
    •   Back
    • اخلا قی کہا نیاں
    •   Back
    • اردو پہیلیاں
    •   Back
    • اردو لطیفے

Category

About Us

Our Story

Team

Clients

Testimonials

Social Media

Services

Web Design

Social Media

PPC Advertising

Content Creation

Testimonials

Portfolio

Case Studies

Projects

Success Stories

Latest Posts

Web Design

© 2023 Created with Royal Elementor Addons