ایک صاحب ملٹری پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے انٹرویو دینے گئے۔ کرنل صاحب نے پوچھا:”آپ کا نام؟“۔ امید وار نے جواب دیا:”ایم پی یعنی مجیب پرویز“۔ کرنل صاحب : ”باپ کا نام؟“۔ امیدوار: ”ایم پی یعنی مرزا پہلوان“۔
کرنل صاحب:کس شہر میں رہتے ہیں۔ امیدوار:ایم پی یعنی ملٹری پولیس میں بھرتی کے لیے۔ کرنل صاحب :”لیکن اگر میں تمھیں نوکری نہ دوں تو؟۔ امیدوار: جناب پھر بھی ایم پی۔ کرنل صاحب نے حیران ہو کر پوچھا:بھئی! اس ایم پی کا کیا مطلب ہوا؟۔ امیدوار: جناب! مٹی پلید۔
